سری نگر میں سیاحوں کی تفریح کے مرکز شہرہ آفاق ڈل جھیل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن (باغ گل لالہ ) کو امسال اپنے روایتی شیڈول سے قریب دو ہفتے ایڈوانس ہی سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔
30 ہیکٹر (602 کنال) رقبے پر پھیلے اس باغ گل لالہ میں
امسال بھی درجنوں مختلف رنگوں کے ایک ملین گل لالہ کے پھول سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن جائیں گے۔
اسسٹنٹ فلوریکلچر افسر عمران احمد جو باغ گل لالہ کے انچارج بھی ہیں، نے یو این آئی کو بتایا کہ اگر موسم اسی طرح خشک رہا تو مارچ کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ٹیولپ گارڈن کو سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔